لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن پارلیمانی بورڈ کے اجلاسوں کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل ہو گیا۔
نئے شیڈول کے مطابق خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے نمائندوں کے انٹرویوز 26 دسمبر کو ہوں گے، لاہور کے امیدواروں کے انٹرویوز 25 دسمبر کو کیے جائیں گے، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ کے امیدواروں کے انٹرویوز 23 دسمبر کو ہوں گے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کا پارلیمانی بورڈ کل اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کے انٹرویوز کرے گا۔