کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے عام انتخابات کیلئے مخصوص نشستوں پر امیدوار شارٹ لسٹ کر لیے۔
ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے امیدواروں کا انتخاب انٹرویو کے بعد کیا گیا، ایم کیو ایم کی جانب سے مخصوص نشستوں کے لیے ترجیحی فہرست 22 دسمبر کو جمع کرائی جائے گی۔
آسیہ اسحاق، رانا انصار کے نام ترجیحی فہرست میں شامل ہیں، ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں بھی ترجیحی فہرستوں کے لیے امیدواروں کے نام شاٹ لسٹ کر لیے۔
ذرائع کے مطابق رابعہ خاتون، کشور زہرہ کے نام بھی ترجیحی فہرست میں شامل ہیں، نگہت شکیل، کرن خاتون کے نام بھی ایم کیو ایم کی ترجیحی فہرست میں شامل ہیں۔