واشنگٹن: (ویب ڈیسک) 2023ء کی مقبول ترین ویب سائٹس کی فہرست جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق اس سال بھی گوگل دنیا کی نمبر ون ویب سائٹ رہی۔
کلاؤڈ فلیئر کی جانب سے جاری ہونیوالی فہرست کے مطابق فیس بک دوسرے جبکہ ایپل تیسرے نمبر پر ہے، ٹک ٹاک ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر رہی۔
مقبول ترین ویب سائٹس کی فہرست میں مائیکرو سافٹ 5 ویں نمبر پر رہی جس کے بعد چھٹا نمبر یوٹیوب کے حصے میں آیا، 7 ویں پر ایمازون ویب سروسز، 8 ویں پر انسٹا گرام، 9 ویں پر ایمازون جبکہ 10 ویں پر آئی کلاؤڈ سائٹ رہی۔
جہاں تک 2023ء کی مقبول ترین سوشل میڈیا ایپس کی بات ہے تو یہاں فیس بک نے پہلا نمبر حاصل کیا، جس کے بعد ٹک ٹاک کا دوسرا نمبر ہے۔
انسٹا گرام تیسرے، ایکس یا ٹوئٹر چوتھے جبکہ سنیپ چیٹ 5 ویں نمبر پر مقبول ترین سوشل میڈیا سائٹ رہی۔