اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے تمام عہدے بھی کالعدم ہو گئے، اب پتا نہیں عہدیدار کس حیثیت سے عدالت جاتے ہیں۔
اکبر ایس بابر نے کہا کہ سیاسی جماعتیں جمہوریت کی بنیاد پر ہوتی ہیں، جو پارٹی ورکرز کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہ دے وہ جمہوری نہیں ہوتی، معاملہ پی ٹی آئی تک نہیں رُکے گا دیگر جماعتوں تک بھی جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد کل مشاورت کے لیے اجلاس بلایا ہے، پی ٹی آئی کے بانی اور دیگر اراکین کو اکٹھا کریں گے۔