محدود وسائل کے باوجود نواز شریف کے سندھ پر بڑے احسانات ہیں، نہال ہاشمی

Published On 25 December,2023 11:12 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود نواز شریف نے سندھ پر بڑے احسانات کیے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا کہ فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات میں ہمارا کسی سیاسی جماعت سے کوئی اتحاد نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابی اتحاد کی ضرورت ان جماعتوں کو پڑتی ہے جو کمزور ہوتی ہیں، ہمارا کسی سے اتحاد نہیں ہے۔