راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت آج ہوگی۔
ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں کرے گا۔
الیکشن کمیشن کے ممبران شاہ محمود جتوئی، بابر حیسن بھروانہ اور جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ بھی بنچ میں شامل ہیں۔
کمیشن کی جانب سے جاری کازلسٹ کے مطابق سماعت میں دونوں ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کا آغاز ہو گا۔
دوسری طرف سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی گئی ہے۔