بلوچستان عوامی پارٹی نے اقلیتی نشستوں پر ترجیحی فہرست جاری کر دی

Published On 25 December,2023 11:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی نے اقلیتی نشستوں پر ترجیحی فہرست جاری کر دی۔

بلوچستان عوامی پارٹی نے اقلیتی امیدواروں کی فہرست الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرا دی۔

اقلیتوں کی ترجیحی فہرست میں روز جان، راج کمار، مکھی نند لعل، جے رام داس کے نام شامل ہیں۔

بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے انعم نتاشہ، شوکت اسٹیفل کو بھی اقلیتی نشستوں پر ترجیحی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔