اسلام آباد: (دنیا نیوز) رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان نے 29 تاریخ بروز جمعہ کو سماعت کیلئے مقرر مقدمات کی کاز لسٹ منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
29 دسمبر کو قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل بینچ نے سماعت کرنا تھی، کاز لسٹ بینچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی ہے۔
گزشتہ روز بھی بینچ کی عدم دستیابی کے باعث 28 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر مقدمات ڈی لسٹ کیے گئے تھے، قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے مختلف مقدمات کی سماعت کرنا تھی۔