کراچی: (دنیا نیوز) جی ڈی اے کی سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا بینک ڈیفالٹر نکلیں، سٹیٹ بینک آف پاکستان نے رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو نااہل قرار دینے کیلئے اعتراضات بھی صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر میں جمع کرا دیئے گئے، اعتراضات پیپلز پارٹی کی سابق رکن سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید کی جانب سے جمع کرائے گئے ہیں۔
سعدیہ جاوید کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ فہمیدہ مرزا کے خواتین کی مخصوص نشست پر جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں، وہ 21 کروڑ سے زائد کی بینک ڈیفالٹر ہیں، کوئی بینک ڈیفالٹر الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔