اسلام آباد: (دنیا نیوز) معروف وکیل اور انسانی حقوق کی کارکن ایمان مزاری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
ایمان مزاری نے اپنے دیرینہ دوست عبدالہادی سے شادی کی خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دی، انہوں نے اپنے دلہے کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انگوٹھی، دل اور نظر والے ایموجی کا استعمال کیا۔
سفید ساڑھی میں ملبوس ایمان مزاری نے ہاتھوں میں گجرے پہن رکھے ہیں جبکہ ان کے دلہے عبدالہادی نے وائٹ شلوار قمیض کیساتھ آف وائٹ ویسٹ کوٹ اور ساتھ کلاہ پہن رکھا ہے۔
— Imaan Zainab Mazari-Hazir (@ImaanZHazir) December 28, 2023
وکیل ایمان مزاری کی شادی اپنے ہی پیشے سے تعلق رکھنے اور انسانی حقوق کے مقدمات لڑنے والے وکیل عبد الہادی سے ہوئی ہے، عبدالہادی نے بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرکے اپنی شادی کا اعلان کیا۔
— Abdul Hadi (@HadiAli115) December 28, 2023
واضح رہے کہ ایمان مزاری انسانی حقوق کی سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ہیں، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد دی جارہی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔