نیوایئر نائٹ: فیملیز کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے لیڈی وارڈنز کا سپیشل سکواڈ تیار

Published On 31 December,2023 07:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نیو ایئر نائٹ پر فیملیز کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے لیڈی وارڈنز کا سپیشل سکواڈ تیار کر لیا گیا۔

سی ٹی او عمارہ اطہر کے مطابق لیڈی وارڈنز ہیوی بائیکس پر فیملیز کو ہلڑ بازی سے بچائیں گی، پٹرولنگ سکواڈ شہر کی اہم شاہراہوں پر رات گئے تک گشت کرے گا۔

عمارہ اطہر نے کہا کہ نئے سال کی خوشیاں منانا تمام شہریوں کا حق ہے، فیملیز کو ہراساں کرنے سے بچانا ہماری اولین ذمہ داری ہے، لیڈی وارڈنز جیل روڈ، مال روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ پر پٹرولنگ کریں گی۔