نیو ایئر نائٹ پر سخت سکیورٹی انتظامات، خلاف ورزی کرنیوالوں پر ایف آئی آر درج ہوگی

Published On 31 December,2023 06:53 pm

لاہور: (دنیا نیوز ) نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ، آتش بازی، ون ویلنگ اور ریسنگ کے مرتکب جرم والے شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔

صوبائی دارالحکومت میں 6ایس پیز، 22ڈی ایس پیز، 84ایس ایچ اوز/ انسپکٹرزتعینات ہونگے، 200لیڈیز اہلکاروں سمیت7ہزارسے زائد افسران واہلکار ڈیوٹی دیں گے۔

لاہور میں آتش بازی، سوشل تقریبات کی نشاندہی کر لی گئی ہے، ڈولفن، پی آر یو کی سیکنڈ، تھرڈ شفٹ کی مشترکہ ٹیمیں ڈیوٹیز پر روانہ ہوگئیں، ون ویلنگ، ہلڑ بازی کی روک تھام کیلئے 256 جوانوں پر مشتمل سکواڈ تشکیل دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 70 اہلکاروں کا سپیشل دستہ لاہور کی اہم ترین بلند عمارتوں پر تعینات کیا جائے گا، ٹریفک پولیس کی جانب سے نیوایئرنائٹ پر ون ویلرز،ہلڑبازوں اور بغیر سائلنسر موٹرسائیکلسٹ کےخلاف 90 مقامات پر خصوصی ناکہ جات لگائے جائیں گیں۔

مال روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، کینال روڈ، جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکلسٹ دستے تعینات ہونگے، مین بلیوارڈ گلبرگ اور علامہ اقبال روڈ، مین بلیوارڈ ڈیفنس پر بھی اضافی نفری تعینات ہوگی۔