آکلینڈ: (دنیا نیوز)دنیا بھر میں آج مختلف اوقات میں سال نو کا آغاز ہونے جا رہا ہے اور سب سے پہلے یہ مرحلہ نیوزی لینڈ میں آیا جس کے چند گھنٹوں بعد آسٹریلیا میں بھی سال نو کا شاندار استقبال کیا گیا۔
آکلینڈ کے معروف مقامات کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا، موسیقی اور رنگا رنگ تقاریب منعقد کی گئیں، آکلینڈ کے اسکائی ٹاور پر سال نو منانے والوں کا جم غفیر موجود تھا، شاندار آتش بازی ہوئی۔
— Matthew Joyce (@ItsMatthewJoyce) December 31, 2023
نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا میں بھی نئے سال کا آغاز ہو گیا ہے جہاں 12 بجتے ہی شاندار آتش بازی کے ذریعے سال 2024ء کو خوش آمدید کہا گیا، سڈنی میں ہر سال کی طرح اس بار بھی شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور سڈنی ہاربر برج رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھا جسے دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد وہاں پہنچی۔
— Ismail Fahmi (@ismailfahmi) December 31, 2023
آسٹریلیا کے بعد جاپان، کوریا، انڈونیشیا میں سال نو کا آغاز ہوگا پھر جنوبی ایشیائی ممالک، روس، یورپی ممالک اور آخر میں امریکا میں نئے سال کا جشن منایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات، مراکش اور پاکستان سمیت کئی اسلامی ممالک نے سال نو کی تقریبات کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجاً منسوخ کردیں۔