عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار کے مبینہ اغوا کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Published On 30 December,2023 06:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار کے مبینہ اغوا کیخلاف درخواست دائر کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست عثمان ڈار کی جانب سے سلمان خان نیازی نے دائر کی ہے۔

عثمان ڈار کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمر ڈار گزشتہ رات نجی ہوٹل پر کھانا کھانے کے لئے گیا، 40 سے زائد افراد جن میں پولیس یونیفارم میں ملبوس افراد بھی تھے اغوا کرکے لے گئے، مغوی کی والدہ سیالکوٹ سے خواجہ آصف کیخلاف الیکشن لڑ رہی ہیں۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ مغوی کے خاندان کو مسلسل سیاسی انتقام کا نشان بنایا جا رہا ہے، عدالت عمر ڈار کو بازیاب کروا کر پیش کرنے کا حکم دے۔