اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کو لیول پلئینگ فیلڈ نہ ملنے کے معاملہ پر تحریک انصاف کی توہین عدالت کی درخواست 3 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر ہوگئی۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں بننے والے 3 رکنی بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں، سپریم کورٹ کا یہ 3 رکنی بینچ 3 جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا۔
پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے بتایا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے لیول پلیئنگ فیلڈ کے بارے میں پاکستان تحریک انصاف کی توہینِ عدالت کی درخواست کو 3 جنوری کو سماعت کے لئے مقرر کردیا ہے کیوں کہ کل کچھ اہم معاملات پہلے ہی طے شدہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ریٹرننگ افسران، پولیس اور الیکشن کمیشن کے متعصبانہ اور امتیازی رویئے کو مدنظر رکھتے ہوئے ہماری شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔