فیصل آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر لیگی رہنماؤں کے فلیکس اتار دیئے گئے۔
پی ایچ اے ٹیموں نے رانا ثناء اللہ اور عابد شیرعلی کے انتخابی فلیکس اتار دیئے، ضلعی الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار تشہیر کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر عمل کریں۔
الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ خلاف ورزی کی صورت میں امیدوار کو 50 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔