سپریم کورٹ نے اعتزاز احسن کی درخواست پر رجسٹرار کے اعتراضات کالعدم قرار دیدیئے

Published On 03 January,2024 04:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے اعتزاز احسن کی درخواست پر رجسٹرار کےاعتراضات کالعدم قرار دیدیئے۔

سپریم کورٹ نے رجسٹرار آفس کو اعتزاز احسن کی درخواست پر نمبر الاٹ کرنے کی ہدایت کردی، عدالت نے خوشدل خان ملک کی درخواست پر عائد رجسٹرار کے اعتراضات بھی کالعدم قرار دیدیئے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ سیاسی گمشدگیوں پر بھی حکومت سے جواب مانگ لیں، عدالت نے کہا کہ لاپتہ افراد کیس کی مزید سماعت دو ہفتے بعد ہوگی، چیف جسٹس نے کہا کہ بلوچستان کے مظاہرین کے حوالے سے شعیب شاہین نے درخواست نہیں دی، پرامن احتجاج سب کا حق ہے، املاک کو نقصان نہ پہنچائیں تو پابندی نہ لگائی جائے۔

عدالت نے فیصل صدیقی کو لاپتہ افراد کیس میں عدالتی معاون مقرر کر دیا۔