اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے افغانستان میں پھنسے ہوئے بین الاقوامی صحافیوں اور میڈیا کے کارکنوں کی سہولت کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ افغانستان میں پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے اور جو بین الاقوامی صحافی اور میڈیا کارکنان افغانستان سے جانا چاہتے ہوں پاکستانی ویزے کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ ان صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر ویزے جاری کرے گی۔
شیخ رشید احمد نے کہاکہ حکومت پاکستان نے افغانستان میں کام کرنے والے صحافیوں اور میڈیا کے افراد کے تحفظ کیلئے یہ فیصلہ کیا ہے۔