لاہور: (دنیا نیوز) دنیا نیوز کی کامیابیوں کا یہ سفر مسلسل محنت اور مقصد کے حصول کی ایک بے مثال داستان ہے۔ اس عرصے میں دنیا نیوز ناصرف اپنے ناظرین کو معلومات کی فراہمی میں سب آگے رہا۔
دنیا نیوز اپنے معیار کی بدولت خبر کا مستند اور معتبر ذریعہ بن کر سامنے آیا۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو، سیاست کے داؤ پیچ ہوں، کھیل کا میدان ہو، کاروبار ہو یا انٹرٹینمنٹ کی دنیا، دنیا نیوز نے دیکھنے والوں کو ہمیشہ بروقت اور درست معلومات تک رسائی ممکن بنائی۔ 2008ء میں لگایا گیا یہ پودا اب تن آور درخت بن چکا ہے۔
دنیا نیوز کی سالگرہ کے موقع پر شہر شہر تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور کیک کاٹے گئے۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے دنیا نیوز کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اہم شخصیات کا کہنا تھا کہ دنیا نیوز نے کم وقت میں اپنا مقام بنایا۔
دنیا نیوز کی 12ویں سالگرہ پر شہر شہر تقاریب منعقد ہوئیں۔ ننکانہ صاحب میں وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے دنیا نیوز کے 12 سال مکمل ہونے پر کیک کاٹا۔
شیخوپورہ میں ڈپٹی کمشنر اصغر جوئیہ، ڈی پی او مبشر میکن نے کیک کاٹا۔ صحافیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈال کر تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔
لیہ میں رنگارنگ تقریب کے دوران پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات شہاب الدین خان سیہڑ نے کیک کاٹا۔ جھومر پارٹی نے روایتی رقص کرکے سماں باندھ دیا۔
وہاڑی میں دنیا نیوز کی 12ویں سالگرہ پر تقریب ڈی پی او آفس اور پریس کلب میں ہوئی۔ ڈی پی او احسان اللہ چوہان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فاروق ڈوگرنے کیک کاٹا۔
بہاولپور میں کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اور تحریک انصاف کی صوبائی ترجمان سمیرا ملک نے کیک کاٹا۔ خانیوال میں ڈی سی آغا ظہیر عباس شیرازی، ڈی پی او محمد علی وسیم نے کیک کاٹا۔ اس موقع پر گھوڑوں کا شاندار رقص پیش کیا گیا۔
خوشاب میں وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان نے دنیا نیوز کی 12 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔ پاکپتن کے مقامی ہوٹل میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا احمد علی، پریس کلب میں ضلعی انتظامیہ اور سیاسی و سماجی شخصیات نے کیک کاٹا۔
بہاولنگر پریس کلب میں رنگارنگ تقریب ہوئی۔ صحافتی تنظیموں کے عہدیداروں نے کیک کاٹا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈپٹی کمشنر عمر جاوید اور تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر چودھری محمد اشفاق نے کیک کاٹا۔ راجن پور میں ایم پی اے اویس خان دریشک نے دنیا نیوز کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔
پھول نگر میں سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال، سابق چئیرمین رانا شہزاد اقبال، اہل علاقہ اور صحافیوں نے کیک کاٹا۔ چونیاں میں صحافتی تنظیموں کے عہدیداروں نے کیک کاٹا اور دنیا نیوز کی کامیابی کے لئے دعا کی۔
مانگا منڈی میں ایم این اے ملک افضل کھوکھر، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے دنیا نیوز کی 12 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔ صادق آباد میں اسسٹنٹ کمشنر عامر افتخار اور ڈی ایس پی حافظ خضر زمان نے بیس پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا۔
وزیر آباد میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد نے دنیا نیوز کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ بورے والا میں تحریک انصاف کے ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پیر محل میں اسسٹنٹ کمشنر رانا غلام مرتضی اور دیگر نے کیک کاٹا۔
دنیا نیوز کی 12ویں سالگرہ پر سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی رنگارنگ تقاریب ہوئیں۔ اور کیک کاٹے گئے۔ استور میں نومنتخب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
حیدر آباد میں دنیا نیوز کی بارہویں سالگرہ پر خصوصی تقریب کے دوران بریگیڈئیر ریٹائرڈ عامر زاہد خان، مسرور زئی ناظم امتحانات حیدر آباد بورڈ نے کیک کاٹا۔
نواب شاہ میں سابق وزیر قانون سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین ضیاء الحسن لنجار، ڈپٹی کمشنر طارق علی سولنگی نے کیک کاٹا۔ اس موقع پر نوجوانوں نے رقص پیش کیا۔
ٹھٹھہ میں دنیا نیوز کی بارہویں سالگرہ کا کیک سماجی رہنما دادا آدم اور دیگر نے کاٹا۔ ضلع خیبر میں خصوصی تقریب میں مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات، خیبر چیمبر طورخم بازار یونین کے عہدیداروں ودیگر نے شرکت کی۔
مردان میں دنیا نیوز کی سالگرہ پر 50 پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا گیا۔ سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی مہمان خصوصی تھے۔ صوابی میں ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی اور فیکلٹی ممبران نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔
پشین میں ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے کیک کاٹا۔ ڈیرہ مراد جمالی میں سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی نے کیک کاٹا۔ بولان میں سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی بھاگ نے دنیا نیوز کی بارہویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔
استور میں گلگت بلتستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ خالد خورشید نے دنیا نیوز کی سالگرہ کا کیک کاٹا انہوں نے دنیا نیوز ٹیم کو مبارک باد بھی دی۔ سکردو میں پریس کلب سکردو کے صدر خواجہ قاسم نسیم، سابق مشیرِ سیاحت گلگت بلتستان عمران ندیم اور معروف ادیب اور محقق حسن حسرت نے کیک کاٹا۔ شگر میں پریس کلب اور ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے کیک کاٹا گیا۔ ہنزہ اور نگر میں بھی رنگا رنگ تقاریب ہوئیں۔
راولا کوٹ میں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سردار ذاکر خان نے دنیا نیوز کی بارہویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔ میرپور آزاد کشمیر پریس کلب میں پروقار تقریب میں سیاسی سماجی تنظیموں اور میڈیا ورکرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ بھمبر آزاد کشمیر میں سماجی شخصیت چودھری فرید نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔