معروف گلوکار منصور ملنگی کو مداحوں سے بچھڑے 4 برس بیت گئے

Last Updated On 10 December,2018 06:07 pm

جھنگ: (دنیا نیوز) معروف گلوکار حاجی منصور علی ملنگی کو مداحوں سے بچھڑے چار برس بیت گئے لیکن ان کے گیت آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں۔

معروف لوگ گلوکار منصور علی ملنگی جھنگ کی تحصیل احمد پور سیال میں سرنگی نواز پٹھان علی خان کے گھر یکم جنوری 1947ء کو پیدا ہوئے، انھیں بچپن ہی سے گلوکاری کا شوق تھا، انہوں نے ابتدائی تعلیم جی اے چشتی سے حاصل کی، اس کے بعد 18 سال کی عمر میں ریڈیو پاکستان پر پہلا گیت اک پھل موتیے دا مار کے جگا سونڑیاں گایا جس نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

منصور علی ملنگی نے سینکڑوں گیت گائے جو بے حد مقبول ہوئے، ان کی خدمات کو دیکھتے ہوئے انہیں صدارتی ایوارڈ اور تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ منصور علی ملنگی دس دسمبر کو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے تھے، مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔