راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے انڈیا کے جعلی میڈیا کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ بھولنا مت، یہ وہی فوج ہے اور اسی بجٹ کے ساتھ ہے جو 27 فروری 2019ء کو تھی۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہنا ہے کہ بھارت کا جعلی میڈیا دفاعی بجٹ سے متعلق مرضی کے تجزیے کر رہا ہے۔ بھولنا مت، یہ وہی فوج ہے اور اسی بجٹ کے ساتھ ہے جو 27 فروری 2019ء کو تھی۔
Indian fake media busy spinning on our internal def budgeting choice.Don’t forget,we were the same forces with same budget on 27 Feb 19. We hv the capability & capacity to respond. Remember, it’s not budgeting, it’s resolve of force & the nation firmly standing behind its forces.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) June 5, 2019
یہ بجٹ کا نہیں قوم اور پاک فوج کے عزم کا معاملہ ہے۔ ہمارے پاس استعداد کار اور جواب دینے کی مکمل صلاحیت بھی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے سرجیکل سٹرائیک اور بالاکوٹ میں 350 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا، بعد ازاں اپنے دعوے سے پیچھے ہٹ گیا جبکہ بھارتی وزیر خارجہ نے اعتراف کیا کہ سرجیکل سٹرائیک میں کوئی شخص زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔