اسلام آباد: (دنیا نیوز) میڈیا تنظیموں نے مجوزہ پاکستان میڈیا اتھارٹی کو مسترد کر دیا۔ اے پی این ایس، سی پی این ای، پی بی اے، پی ایف یو جے اور ایمنڈ نے مشترکہ بیان جاری کیا۔
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ایم ڈی اے کا مقصد حکومت کا میڈیا پر کنٹرول مزید سخت کرنا ہے، پی ایم ڈی اے کا مقصد پریس کی آزادی کو سلب کرنا لگتا ہے، مجوزہ پاکستان میڈیا اتھارٹی کا تصور غیر آئینی اور ڈریکونین قانون ہے، مجوزہ پاکستان میڈیا اتھارٹی آزادی صحافت اور آزادی اظہار کے خلاف ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا اپنی خصوصیات کے سبب علیحدہ علیحدہ پلیٹ فارم ہیں، سینیٹ، قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس بلا کر مجوزہ پاکستان میڈیا اتھارٹی کو مسترد کیا جائے۔