اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت داخلہ نے اسلحہ لائسنس کے حوالے سے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے تمام ارکان پارلیمنٹ کا کوٹہ سسٹم ختم کر دیا۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق ارکان صرف اپنے نام پر ایک لائسنس حاصل کر سکیں گے۔ ممنوعہ بور کے لائسنس دینے کا اختیار وزیر داخلہ کے پاس ہوگا۔ غیر ممنوعہ لائسنس سیکرٹری داخلہ جاری کر سکے گا۔ اسلحہ لائسنس کے لئے پرانا طریقہ کار نہیں چلے گا۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق پیپلزپارٹی دور میں 2 لاکھ اسلحہ لائسنس جاری کئے گئے۔ 80 ہزار لائسنس کلاشنکوف اور 222 رائفل کے جاری ہوئے۔ کابینہ وزارت داخلہ کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔