محکمہ موسمیات کی اسلام آباد، پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

Published On 05 August,2021 11:34 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے آج لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا میں سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ میں بارش کا امکان ہے۔ سندھ میں کراچی، ٹھٹہ، بدین اور تھر پارکر میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

 

Advertisement