کشمیر اور سیالکوٹ کے الیکشن کے بعد نون اور شین کا راگ چھیڑا گیا: مریم اونگزیب

Published On 04 August,2021 02:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کشمیر اور سیالکوٹ کے الیکشن کے بعد نون اور شین کا راگ چھیڑا گیا، عوام کو ایک خودساختہ کہانی سنائی جا رہی ہے، اپوزیشن کو کوجیلوں میں ڈالنے کے باوجود ان کا بیانیہ ناکام ہوچکا، تین سال سے اے ٹی ایم مافیا لوٹ مار میں مصروف ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں صبح اٹھتا ہوں تو جہاد پر جاتا ہوں، آپ صبح اٹھتے ہیں تو عوام پر عذاب ڈالنے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور ان کے ووٹرز اور کارکنان کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو کا ہے، مسلم لیگ ن میں آئین و قانون اور ووٹ کو عزت دو کا ایک بیانیہ ہے، نواز شریف، شہباز شریف اور کارکنوں کا بھی یہی بیانیہ ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج عوام گھر کا راشن خریدیں تو گھر کا کرایہ نہیں ہوتا، عوام ادویات خریدیں تو بچوں کی فیس کیلئے پیسے نہیں ہوتے، کہاں گیا ادویات کی قیمتوں میں اضافے والا وزیر ؟ آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے مہنگا پٹرول مل رہا ہے، ایل این جی معاہدے پر عوام کی جیب سے سالانہ 2 ارب ڈالر نکالے جا رہے ہیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ادارہ شماریات نے اشیا مہنگی ہونے کی رپورٹ جاری کی، وزارت خزانہ نے رپورٹ پر کہا ہے اشیا مہنگی نہیں ہوئیں، آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام فیل ہوچکا، ٹویٹ کرنے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوتی، آپ نے 2 کروڑ لوگوں کو بیروزگار کر دیا، ادارہ شماریات نے مہنگائی کا پول کھول دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں پلانٹ کیے گئے اے ٹی ایمز کو بھی آج آرام آگیا ہوگا، یہ عمران خان کی عادت ہے، اے ٹی ایمز سے پیسے کھاؤ، پھرجھنڈی کراؤ۔
 

Advertisement