واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی سائنسدانوں نے سوشل میڈیا کو انسانی معاشرے کی بقا کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کے بارے میں فوری طور پر تحقیقی کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
سوشل میڈٰیا کے حوالے سے ایک اہم مقالے میں سائنسدانوں نے لکھا ہے کہ جس طرح انسانی بقا کیلئے موسمیاتی تبدیلیوں پر تحقیق کی جا رہی ہے، اسی طرح سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر اس پر بھی سنجیدہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
سائنسدانوں کی جانب سے یہ مقالہ ’’پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز آف دی یونائٹڈ سٹیٹس آف امریکا‘‘ میں حال ہی شائع ہوا ہے جس کی تیاری میں دنیا کے بہترین دماغ رکھنے والوں نے اپنی ریسرچ پیش کی۔
سائنسدانوں نے کہا ہے کہ اب ایسی پالیسیاں بنانے کی اب اشد ضرورت ہو چکی ہے جن کی مدد سے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق قواعد وضوابط مقرر کئے جا سکیں۔
اپنے اس مقابلے میں محققین نے لکھا کہ ابھی تک ہمیں اس بات کا علم ہی نہیں ہے کہ سوشل میڈیا سے انسانی رویوں پر ناقابل تلافی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
محققین نے کہا یہ بالکل ویسی ہی صورتحال ہے جیسے انڈسٹریوں نے منافع کمانے کی خاطر دنیا کے ماحول کو آلودہ کر دیا ہے۔ اس کیلئے دنیا بھر کے ماہرین جس طرح کی کاوشیں کر رہے ہیں، بالکل اسی طرح سوشل میڈیا کے خطرات سے بھی آگاہ کرنے کیلئے فوری کچھ کرنے کی ضرورت پیش آ چکی ہے۔