کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے زیرانتظام اور پاک بحریہ کے تعاون سے بارہویں باراکوڈا مشق کے سی فیز کا بحیرہ عرب میں انعقاد ہوا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر پی ایم ایس اے کے جہاز کشمیر پر منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے، مشق میں پی ایم ایس اے کے بحری جہازوں کے ساتھ پاک بحریہ، پاکستان ایئر فورس، پی ایم ایس اے کے ہوائی جہازوں نے بھی شرکت کی، مشق میں سمندرمیں تیل کے رساؤ سے بچنے کے اقدامات کئے گئے۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ سرچ اینڈ ریسکیو اور بحری قذاقی کے خلاف آپریشنز کا شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا، مہمان خصوصی نے مشق کے کامیاب انعقاد پر ڈی جی پی ایم ایس اے کومبارکباد پیش کی اور مشق کے شرکاء کی کاوشوں کو سراہا، مشق میں سول وعسکری آفیشلز کےعلاوہ غیر ملکی مندوبین اورنیشنل سٹیک ہولڈرز نے بھی شرکت کی۔
ترجمان پاک بحریہ نے مزید بتایا کہ مشق کے انعقاد سے سمندری ماحول کے تحفظ اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشوں میں مزید اضافہ ہوگا۔