لاہور: (دنیا نیوز) نیوی وار کالج لاہور میں چھٹی میری ٹائم سکیورٹی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج کے ریئر ایڈمرل جاوید اقبال تقریب کے مہمان خصوصی تھے، ورکشاپ محفوظ سمندر خوشحال پاکستان کے عنوان کے تحت منعقد کی جا رہی ہے، ورکشاپ کا مقصد میری ٹائم سکیورٹی اور بلیو اکانومی کے حوالے سے آگاہی کا فروغ اور پالیسی سازی میں معاونت کرنا ہے۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ شرکاء میں سینیٹرز، پارلیمنٹرینز، بیوروکریٹس، ماہرین تعلیم، کاروباری اور میڈیا سے وابستہ شخصیات شامل تھیں۔