ملک بھر میں حلقہ وائز پولنگ سٹیشنز کی لسٹیں شائع کر دی گئیں

Published On 06 January,2024 09:46 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں حلقہ وائز پولنگ سٹیشنز کی لسٹیں شائع کر دی گئیں۔

لسٹ پر 11 جنوری تک ڈی آر او کو اعتراض جمع کرایا جا سکتا ہے، 12 سے 17 جنوری تک ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اعتراضات و تجاویز پر فیصلہ کریں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پولنگ سٹیشنز کی حتمی فہرست الیکشن سے 15 روز قبل آویزاں کی جائے گی۔