دفتر خارجہ نے پاکستان کو 'مخصوص تشویش کا ملک' قرار دینے کا امریکی بیان مسترد کر دیا

Published On 08 January,2024 06:04 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) دفتر خارجہ نے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے پاکستان کو 'مخصوص تشویش کا ملک' قرار دیئے جانے کو دو ٹوک الفاظ میں مسترد کر دیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اس بات پر شدید مایوسی ہوئی ہے کہ یہ بیان متعصبانہ اور من مانی تشخیص پر مبنی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو مخصوص تشویش کا ملک قراردینا زمینی حقائق کے برعکس ہے۔