لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے سے متعلق ٹریبونل کے فیصلوں کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
سربراہ فل بینچ جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ پرویز الٰہی، فواد چودھری، شاہ محمود قریشی، حماد اظہر اور صنم جاوید سمیت پی ٹی آئی کے امیدواروں کی اپیلوں پر فیصلے اتوار صبح ساڑھے 10 بجے سنائیں گے۔
بانی پی ٹی آئی کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت نہ ہو سکی، بانی پی ٹی آئی نے این اے 122 اور این اے 89 سے کاغذات مسترد کرنے سے متعلق ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں۔