اسلام آباد: (دنیا نیوز) تائیوان میں انتخابات سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا بیان سامنے آگیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تائیوان کے بارے میں پاکستان کی پالیسی مستقل، واضح اور اصولی ہے، تائیوان عوامی جمہوریہ چین کا ایک ناقابل تنسیخ حصہ ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی پر یقین رکھتا ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق تمام ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کا مطالبہ کرتا ہے۔