اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف ناجائز تعلقات کے الزامات کا کیس ختم کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ نے سیکشن 496 بی کے الزامات کا کیس ڈراپ کر دیا، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف صرف عدت میں نکاح کی حد تک فرد جرم عائد کی گئی، 18 جنوری کو عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کو طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: دوران عدت نکاح کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
عدالت کے مطابق پاکپتن سے خاور مانیکا کے ملازم لطیف نے گواہی دی تھی، قانونی طور پر 496 بی میں دو گواہوں کی ضرورت ہوتی ہے یہاں ایک ہے، عدالت 496 بی کی حد چارج ڈراپ کر رہی ہے، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر صرف 496 کا چارج عائد کیا جاتا ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گواہ لطیف نے 6 سال قبل کے واقعات کے الزامات بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر لگائے تھے، عدت میں نکاح کے کیس کی مزید سماعت 18 جنوری کو ہو گی۔