اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک ایران کشیدگی پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل دوپہر دو بج کر 45 منٹ پر ہوگا، اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی،آرمی چیف، نیول اور پاک فضائیہ کے چیف شریک ہوں گے۔