لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئررہنما اور سابق سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پچھلی حکومت کے لوگ اللہ کی گرفت میں آگئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ظلم کبھی نہیں رہتا، گزشتہ وزیراعظم نے ہمارے لیڈران پر غلط کیس بناکر جیلوں میں بھیجا، ثاقب نثار کے ٹولے نے نوازشریف کو نااہل کیا، نوازشریف کے زمانے میں بجلی، گیس، پٹرول، آٹا اور چینی سستی تھی، اب ہر چیز مہنگی ہے۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ جو کہتے تھے نوکریاں دیں گے انہوں نے 1 کروڑ نوکریاں چھینیں، گزشتہ حکومت کے لگائے گئے 5 پراجیکٹ بتادیں، گزشتہ حکومت نے سوائے گالم گلوچ کے اور کوئی کام نہیں کیا، ہم نہیں چاہتے کہ کوئی سیاستدان جیل میں جائے۔