بلاول بھٹو امیروں سے سبسڈی چھین کر غریبوں کو واپس کریں گے: حنا ربانی کھر

Published On 20 January,2024 05:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما حنا ربانی کھرنے کہا کہ بلاول امیروں سے سبسڈی چھین کر غریبوں کو واپس کریں گے۔

پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما حنا ربانی کھرنے کہا کہ صرف پیپلزپارٹی عوام کے درمیان ہے، بلاول بھٹو نے بطور وزیر خارجہ دنیا بھر میں پاکستان کا مؤقف منوایا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ایک ویژن ہے۔

حنا ربانی کھر نے مزید کہا کہ بی آئی ایس پی کو دنیا بھر میں کاپی کیا جارہا ہے۔