لودھراں: (دنیا نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین نے کہا کہ مجھے لودھراں اور عوام کی خدمت کرنے کا شوق ہے، مجھے کوئی وزیر بننے کا شوق نہیں ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین نے کہا کہ میں آپ کا بھائی ہوں، لودھراں کے لئے کام کرنا میرا فرض ہے، پہلے بھی بڑی محنت کی ہے، اپنے حلقے کو مثالی بناؤں گا۔
جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ لودھراں کا تھا اور رہوں گا، ہمیشہ لودھراں کے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا، یہ میرا گھر ہے۔