کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ

Published On 22 January,2024 08:56 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش سے شہر بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں گلستان جوہر، گلشن اقبال، کورنگی، لیاقت آباد، سکیم 33، گلشن معمار، نارتھ ناظم آباد اور منظور کالونی میں علی الصبح موسلادھار بارش ہوئی، اس کے علاوہ کورنگی، لانڈھی، ملیر اور ایئرپورٹ کے اطراف میں ہلکی بارش ہوئی ہے۔

بارش کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ جیکب آباد، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، دادو، کشمور اور پڈعیدن میں دھند رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں خشک سالی کا سلسلہ برقرار ہے۔