اسلام آباد:(دنیا نیوز)بلوچ یکجہتی کمیٹی نے جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف اسلام آباد میں جاری اپنا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
یہ اعلان نیشنل پریس کلب (این پی سی) کی جانب سے اسلام آباد پولیس کو ایک خط لکھنے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کیمپ کو ہٹانے کی درخواست کی گئی تھی۔
این پی سی کی درخواست بعد میں صحافیوں سمیت دیگر حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کے بعد واپس لے لی گئی۔
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کیمپ میں مظاہرین جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف این پی سی کے سامنے دھرنا دیے بیٹھے تھے۔