پاکستان پیپلز پارٹی آج گجرات میں سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کرے گی

Published On 25 January,2024 01:17 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی آج گجرات میں سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کرے گی جس کیلئے میدان سجا لیا گیا ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج 2 بجے کے قریب جلسہ سے خطاب کریں گے، جلسہ گاہ میں کارکنوں کیلئے کرسیاں لگا دی گئی ہیں، جلسے کی میزبانی قومی اسمبلی کے امیدواران قمر زمان کائرہ اور آصف بشیر باگٹ کریں گے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے عام انتخابات کیلئے الیکشن مہم زور و شور سے جاری ہے، سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری پنجاب میں روزانہ کی بنیاد پر جلسوں سے خطاب کر رہے ہیں جبکہ ان کی بہن آصفہ بھٹو زرداری بھی انتخابی مہم کیلئے سرگرم ہیں۔