اسلام آباد: (دنیانیوز) سپریم کورٹ نے آزاد امیدوار طاہر صادق کو انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی۔
سپریم کورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی، آزاد امیدوار طاہر صادق نے این اے 49 اٹک سے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ طاہر صادق کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے جس کے بعد طاہر صادق نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔