اسلام آباد: (دنیا نیوز) عام انتخابات کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز (ڈی آراوز) اور ریٹرننگ افسران (آر اوز) کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض کردیئے گئے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی آراوز اور آراوز کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارت دینے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈی آراوز، آراوز کو مجسٹریٹ کے اختیارت انتخابی نتائج مرتب ہونے تک دیئے گئے ہیں۔