کراچی: (دنیا نیوز) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے اپنے دس نکاتی عوامی منشور کا اعلان کردیا۔
جی ڈی اے کے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جی ڈی اے کے عوامی منشور میں ملک خصوصاً سندھ کے مسائل کا احاطہ کیا گیا ہے، جی ڈی اے کے عوامی منشور کے نفاذ سے صوبے میں خوشحالی آئے گی۔
سردارعبدالرحیم نے کہا کہ ہم اپنا سیاسی کام اور تیز کر رہے، الیکشن کا سماں ہے اور انتخاب جیت کرعوام کی خدمت پرمامور ہوں گے، کسی بھی سیاسی جماعت کا منشور ان کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، جی ڈی اے چھ جماعتوں پر مشتمل ایک الائنس ہے، اس انتخابات میں ہماری دیگرجماعتوں کے ساتھ بھی انڈر سٹینڈنگ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی، ن لیگ، ایم کیو ایم اور اے این پی کے ساتھ بھی ہماری انڈر سٹینڈنگ ہے، جہاں جہاں کمی رہ گئی ہے وہاں اس کو پورا کریں گے، سندھ میں واحدانیت پیدا ہوگی، نیشنل فنانس کمیشن کا فارمولا صوبائی فنانس کمیشن میں ہوگا۔