اسلام آباد: (دنیا نیوز) لوڈشڈنگ کے باعث پولنگ کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا جس کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے واپڈا کو 8 فروری کو پولنگ کے دن لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے وزرات توانائی کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزرات توانائی ملک بھر میں اعلانیہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے گریزاں رہے۔
دوسری جانب ملک بھر میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل بھی متاثر ہو سکتا ہے۔