اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے صحافیوں کو ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کا نوٹس لے لیا، سپریم کورٹ نے صحافیوں کو جاری نوٹسز کا کیس 29 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔
چیف جسٹس سے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ پریس ایسوسی ایشن کے صدور اور سیکرٹریز نے ملاقات کی جس میں کورٹ رپورٹرز کی تنظیموں نے ایف آئی اے نوٹسز واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے دونوں صحافتی تنظیموں کی قیادت کو مشترکہ اعلامیہ پر ملاقات کیلئے بلایا تھا۔
واضح رہے کہ حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی نے ججز کی کردارکشی پر صحافیوں کو نوٹسز جاری کیے تھے۔