لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب بھرمیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ ٹیموں کی کارروائیوں میں متعدد امیدواروں کو نوٹس، جرمانے کئے گئے۔
مانیٹرنگ افسروں نے مری کے 3 حلقوں میں خلاف ضابطہ تشہیری مواد پر کارروائی کرتے ہوئے امیدوار بلال یامین ، مہرین انوراور اُسامہ اشفاق کو نوٹسز جاری کئے۔
فیصل آباد میں بھی کریک ڈاؤن کے دوران 3 حلقوں کے امیدوار قاسم فاروق سمیت 2 کو بلا اجازت کار ریلی نکالنے پر نوٹسز جاری کئے گئے، پی پی 42 منڈی بہاؤالدین کےامیدوار ساجد خان کو اوور سائز پینا فلیکس آویزاں کرنے پر 25 ہزار روپے جرمانہ کیا،پی پی 43 منڈی بہاؤ الدین میں امیدواران نواز پنجوٹھا اور قمر خان کو وارننگ دی۔
افسروں نے دوران کارروائی ملتان پی پی 14 میں امیدوار احمد حسین دیہاڑ سمیت 5 امیدواروں کو جرمانہ کیا ، خانیوال کے مختلف حلقوں میں امیدوار عامر حیات ہراج سمیت 6 امیدواروں کو مختلف وجوہات پروارننگ جاری کی۔
مانیٹرنگ ٹیموں نے پی پی 270 مظفر گڑھ میں بھی امیدوار زاہد اسماعیل بھٹہ کو نوٹس جاری کیا جبکہ پی پی 295 راجن پور میں سرکاری ملازم کو انتخابی مہم میں حصہ لینے پر شو کازنوٹس دیا۔