اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔
چیف الیکشن کمشنر نے رپورٹ میں بتایا کہ کمیشن نے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو سخت ہدایات جاری کیں، عام انتخابات کے نتائج قانون کے مطابق رات ایک بجے تک دیں گے، آر ٹی ایس کے بجائے ای ایم ایس کا استعمال شفاف انتخابات کرانا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کر رہا ہے۔