خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں الیکشن ملتوی کرنے کا کوئی امکان نہیں: الیکشن کمیشن

Published On 31 January,2024 11:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ہوا، ‏اجلاس میں فیصلہ کیا گیا انتخابات 8 فروری کی ہی ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ ابھی تک سپریم کورٹ سے جو فیصلے آئے ہیں ان حلقوں میں بیلٹ پیپرز کو چھاپا جائے گا، ‏اس کے بعد دوبارہ پرنٹنگ کے احکامات آئے تو کاغذ موجود نہیں ہو گا، وہ نہیں چھپ سکیں گے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا ‏خصوصی فیچرز والا کاغد ختم ہو گیا، پرنٹنگ کارپوریشنز کی بھی گنجائش کم ہے، ‏کے پی کے اور بلوچستان میں الیکشن ملتوی کرنے کا بھی کوئی چانس نہیں ہے۔