پشاور:(دنیا نیوز) باجوڑ میں قتل ہونے والے آزادامیدوار ریحان زیب خان کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
گزشتہ رات قتل ہونے والے حلقہ این اے 8 کے آزاد امیدوار ریحان زیب خان کے قتل کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی باجوڑ میں درج کیا گیا، مقدمے میں قتل، دہشتگردی سمیت مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ریحان زیب خان کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
ڈی پی او باجوڑ کاشف ذوالفقار کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم داعش نے ریحان زیب خان پر حملے اور قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، ملزموں کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ، بہت جلد واقعہ میں ملوث افراد قانون کی گرفت میں ہونگے۔
واضح رہے گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ریحان زیب خان جان کی بازی ہار گئے تھے،جن کی آج نماز جنازہ ادا کرکے سپرد خاک کردیا گیا ہے۔