راولپنڈی: (دنیا نیوز) انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے ریجنل میری ٹائم پٹرول کے دوران سری لنکا کی بندرگاہ کولمبو کا دورہ کیا۔
بندرگاہ آمد پر میزبان بحریہ کے افسران اور پاکستانی سفارتی حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا، پی این سیف کے کمانڈنگ آفیسر کی سری لنکن بحریہ کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔
ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک بحریہ کے جہاز نے سری لنکن بحریہ کے ہمراہ مشترکہ بحری مشق میں شرکت کی۔
— Pakistan Armed Forces News (@PakistanFauj) February 2, 2024
پاک بحریہ کے جہاز کا دورہ سری لنکا دونوں ممالک کے مابین بحری تعلقات کو مزید تقویت دے گا۔
پاک بحریہ کے جنگی جہاز ریجنل میری ٹائم پٹرول پر باقاعدگی سے تعینات کیے جاتے ہیں جس کا مقصد بحری سلامتی اور سمندر میں جہازوں کی آمد و رفت کو محفوظ بنانا ہے۔